23 جولائی 2011 - 19:30

بیجنگ…چین میں دو تیزرفتار ٹرینوں کے تصادم میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 35 ہو گئی جبکہ دوسو سے زائد زخمی ہوئے۔

ابنا: امداری کارروائیاں کی جارہی ہیں۔چین کے سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق صوبہ Zhejiang میں ٹرین پیچھے سے آنے والی ٹرین سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں ٹرین کی دو بوگیاں پل سے نیچے گر گئیں۔زخمیوں کوطبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثہ ایک ٹرین کی بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے پیش آیا، اسی دوران پیچھے سے آنے والی ٹرین ٹکراگئی۔ٹرین کی ایک کوچ میں ایک سو افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہوتی ہے جس کے بعد دنیا کی ہائی اسپیڈ ریل نیٹ ورک پر سوال اٹھ رہے ہیں۔ .............../169